پوٹھوار میں زیتون کی کامیاب کاشت کی جاسکتی ہے ، محکمہ زراعت

پیر 1 فروری 2016 15:57

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق پوٹھوار میں زیتون کی کامیاب کاشت کی جاسکتی ہے اور زیتون کو خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ زیتون کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں۔ زیتون کی کاشت دوسری فصلوں کو متاثر کیے بغیر کامیابی سے کی جاسکتی ہے۔

زیتون کا پھل اپنی غذائی اور ادویاتی اہمیت کے لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ زیتون کے پودے لگانے کا بہترین وقت وسط فروری تا مارچ ہے۔

(جاری ہے)

زیتون کے پودے قطاروں میں شمالاً جنوباً لگائے جائیں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ 20 فٹ جبکہ پودے سے پودے کا درمیانی فاصلہ 15 فٹ رکھیں۔ پودے لگانے سے پہلے نشانات لگا کر 3 x 3 x 3 فٹ کے گڑھے کھودیں اور گڑھے کھودتے وقت بالائی ایک تہائی مٹی علیحدہ رکھیں۔

گڑھوں کو تقریباً تین ہفتے کھلا رکھیں۔ بالائی مٹی دو حصے اور گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک حصہ اچھی طرح ملا کر گڑھوں میں ڈالیں اور گڑھوں کو پانی سے بھردیں تاکہ زمین مناسب حد تک بیٹھ جائے اور پودوں کی جڑوں یا گاچی کے لحاظ سے چھوٹا گڑھ کھود کر پودے لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیوند کا جوڑ مٹی سے باہر ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں