نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ ماسٹر ڈبلز کا ٹائٹل اسلام آباد کے ظفر اقبال اور عاشق علی اور سنگلز ایونٹ احمر عباس نے اپنے نام کر دیا

پیر 1 فروری 2016 16:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ لیژر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں بڑے زور و شور سے جاری ہے ۔چیمپئن شپ کے چھوتے روزماسڑ کیٹیگری میں ڈبلز کے مقابلے ہوئے۔جس کے پہلے راونڈ میں ہر ڈبلزٹیم نے تین تین گیمے کھلیں جس میں سے ٹاپ چار ٹیموں نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ڈبلز کے فائنل میں ہر ڈبلز ٹیم نے دو،دو گیمے کھیلی جس میں اسلام آباد کے ظفر اقبال اور عاشق علی نے بہترین کھیل پیش کر کے ٹوٹل 711 سکور کے مجموعی 179 اوسط کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر دیاجبکہ اسلام آبا د سے ثاقب شہزاد اور علی شاہ نے مجموعی 174اوسط کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور کراچی سے علیم آغا اور دانیال شاہ نے مجموعی 172 اوسط کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کے پانچویں روز ٹرایوز کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ جس میں ملک بھر سے پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹرایوز کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں ٹرایوز ٹیم کے ہر کھلاڑی نے دو،دو گیمے کھیلی۔ ٹرایوز کے پہلے راونڈ میں اسلام آباد کے ٹرایوز ٹیم اعجاز الرحمان، عاشق علی اور ظفر اقبال نے ٹوٹل 1046 سکور کے مجموعی 174.3 اوسط کے ساتھ پہلے اور کراچی ٹرایوز ٹیم کے علی سوریا، فاضل اور خواجہ احمد نے ٹوٹل 1035سکور کے مجموعی 172.5 اوسط کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد ٹرایوز ٹیم کے افضال، خالد اور صداقت علی نے ٹوٹل 1034 کے مجموعی 172.3 اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پہلا راونڈ کے اختتام پر ٹاپ تین ٹیموں نے ٹرایوز فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جس میں ٹرایوز ٹیم کے ہر کھلاڑی نے دو،دو گیمے کھیلی جس میں سے اسلام آباد کیاعجاز الرحمان، عاشق علی اور ظفر اقبال ٹرایوز ٹیم نے ٹوٹل 1054سکور کے مجموعی 175.6 اوسط کے ساتھ ٹرایوز کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔جبکہ کراچی ٹیم کے علی سوریا، فاضل اور خواجہ احمد نے ٹوٹل 1033سکورکے مجموعی172 اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جبکہ اْسی روز ٹیم ایونٹ کے مقابلے بھی ہوئے۔ جس میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔چھ پلےئرز پر مشتمل ٹیم میں ہر پلےئر نے تین،تین گیمیں کھیلے۔ایونٹ میں کراچی ٹیم کے خواجہ احمد،صداقت،علی سوریااور فاضل نے ٹوٹل2174سکور کے مجموعی 181.2 اوسط کے ساتھ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔جبکہ کراچی کے دوسرے ٹیم جس میں علیم آغا، زاہد،احمرعباس اوردانیال نے ٹوٹل 1975سکور کے مجموعی 164.6 اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

چیمپئین شپ کے ٓاخری روز جس میں میاں افتخار حسین جنرل سیکٹری عوامی نیشنل پارٹی نے بطور چیف گیسٹ مدعوں کیا گیا۔چیمپئین شپ کے آخری روز سنگلز ایونٹ کے فائنل گیمز کھیلے گئے۔ جس میں احمر عباس نے اپنے تین گیموں میں ٹوٹل 569 سکور کے مجموعی 189.7 اوسط کے ساتھ سنگلز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔اور فاضل نے اپنے تین گیموں میں ٹوٹل 557 سکور کے مجموعی 185.7 اوسط کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر رہا جبکہ علی سوریا نے اپنے تین گیموں میں 472 ٹوٹل سکور کے مجموعی 157.3 اوسط کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

چیمپئین شپ کے احتتام پر فائنل سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں افتخار حسین نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور مڈلز دےئے گئے۔ میاں افتخار حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹین پین باولنگ بہت اچھا گیم ہے اور مجھے خود اس کا بڑا شوق ہے۔اس نے فیڈریشن کے کام کو سراہا اورجیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں