نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید ویب سائٹ مکمل طور پر فعال کر دی گئی

ویب سائٹ کے اجرا کا مقصد عوام کو نیکٹا کی سرگرمیوں سے باخبر رکھنا اور دہشت گردی کے حوالے سے مستند معلومات مہیا کرنا ہے،تر جمان وزارت داخلہ

پیر 1 فروری 2016 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید ویب سائٹ مکمل طور پر فعال کر دی گئی،ویب سائٹ سے عوام ادارے کی سرگر میوں سے باخبر اور دہشت گردی کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کع سکے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پرنیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید ویب سائٹ مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے، ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے اجرا کا مقصد عوام الناس کو نیکٹا کی سرگرمیوں سے باخبر رکھنا اور دہشت گردی کے حوالے سے مستند معلومات مہیا کرنا ہے اور ویب سائٹ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں