پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی،جماعتِ اسلامی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں تحاریک التواء جمع کرادیں
پیر 1 فروری 2016 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) جماعتِ اسلامی نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے خلاف تحاریک التواء سینیٹ اورقومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں۔سینیٹ میں تحریک التواء جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے جمع کرائی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طارق اللہ، صاحبزادہ محمد یعقوب، شیر اکبر خان اورخاتون ممبر محترمہ عائشہ سیدنے تحریک التواء جمع کرائی ہے۔
دونوں تحاریک التواء میں ایک ہی مئوقف اختیار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے 30جنوری 2016الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز اور کالجز میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگا دی ہے۔(جاری ہے)
تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اپنے پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔
تبلیغی جماعت تعلیمی اداروں سمیت ملک اور دنیا بھر میں لوگو ں کو اللہ پر کامل یقین اور اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے کی طرف بلاتی ہے۔ممبران نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے فیشن شو،گانے بجانے کے پروگرامات پر پابندی لگانے ،اور مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کرنے کی بجائے اسلام کی طرف بلانے والوں پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں جو کہ انتہائی غلط اور اسلامی معاشرتی زندگی کی طرف لوگوں کو روکنے کے مترادف ہے۔ممبران نے مذکورہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پابندی سرا سر ظلم اور برائی کی سپورٹ اور دین کی تبلیغ کی ترویج میں رکاوٹ کے مترادف اور مطالبہ کیا ہے کہ معمول کی کارروائی روک کر اس معاملہ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں میں زیر بحث لایا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری