اشتعال انگیز تقاریر کیس: مولانا عبد العزیز کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی

پیر 1 فروری 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے مولانا عبدالعزیز کی اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کل منگل تک ملتوی کر دی ۔پیر کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے مولانا عبدالعزیز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ مولانا عبدالعزیز کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران راجہ آصف محمود نے ریمارکس دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو حکم دیا کہ اگر مولانا عبدالعزیز حراست میں ہیں تو انہیں سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ حراست میں نہیں ہیں تو اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اشتعال انگیز تقریر کی درخواست کے تحت دو مقدمات درج ہیں ۔ جس میں ضمانت کے لئے ان کے وکیل کی طرف سے گزشتہ روز درخواست ضمانت کی درخواست پیش کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں