چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان
ہمار ا لائحہ عمل وہی ہے، لاٹھیاں کھانے کو تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے لازمی سروس قانو ن لاگو کرنے کا یقین نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کاپورا حق ہے ۔
ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے ،لاٹھیاں کھانے کوبھی تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ اس مسئلے کے حل کا بہترین طریقہ ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکومت اور قوم پر بوجھ نہیں ہے۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی صورت نہیں رُکے گا۔(جاری ہے)
ہمارا کل کا لائحہ عمل برقرار ہے اور ہماریڈیڈلائن بھی وہی ہے جس کا اعلان کیا گیا تھا۔
شیڈول کے مطابق آئندہ کل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن بند کر دیں گے ۔ اگر حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نوازشریف نے لازمی سروس ایکٹ 1952کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا کوئی ملازم یا اہلکار احتجاج یا مظاہرہ نہیں کر سکتا،بصورت دیگر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری