حکومت اپنا ہاتھ عوام کی جیب میں اورپاؤں معیشت کی گرد ن پر رکھ کر ’’کوئی بچنے نہ پائے ‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے، اسد عمر
وقت آن پہنچا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج کے لئے عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک کا رخ کرے، بیان
پیر 1 فروری 2016 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم کرنے اور تیل پر ناروا ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے ان کے معاشی قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھاری شرح کے ذریعے عوام کو مہنگائی کے شکنجے میں کسنے والی حکومت نے ایک ہفتہ قبل ملک کے کروڑ پتی لوگوں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے نام پر معافی دی ہے۔
حکومت اپنا ہاتھ عوام کی جیب میں اورپاؤں معیشت کی گرد ن پر رکھ کر ’’کوئی بچنے نہ پائے ‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج کے لئے عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک کا رخ کرے۔(جاری ہے)
سماجی رابطے کی وئب سائیٹ پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت پٹرول پر عائد ٹیکسوں کو دوگنا جبکہ ڈیزل پر ٹیکسوں کی شرح میں چار گناتک کا اضافہ کر چکی ہے اور آج (سوموار) دبئی میں عوام کو کھلے عام چونا لگانے پر آئی ایم ایف سے داد وصول کر رہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیزل کی اصل قیمت جو کہ 38.2روپے ہے پر 37.6روپے ٹیکس کے نام پر بٹور رہی ہے، اسی طرح مٹی کے تیل کی اصل قیمت یعنی 26.85روپے پر 16.4روپے جبکہ پٹرول کی اصل قیمت یعنی 46.8روپے پر 24.5روپے ٹیکس کی مد میں وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت پر 98فیصد، مٹی کے تیل کی قیمت پر 61فیصد اور پٹرول کی قیمت پر 52فیصد ٹیکس کی وصولی انتہائی ظالمانہ اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب مسلم لیگ نواز نے اقتدار سنبھالا تو پٹرول پر ٹیکس کی شرح 23فیصد جبکہ ڈیزل پر یہ شرح 22فیصد تک تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کا پٹرول پر ٹیکس کی شرح کو دوگنا سے زیادہ اور ڈیزل پر ٹیکس کی شرح کو چارگنا سے زیادہ بڑھانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا کچھ اندازہ ہے اورنہ ہی وہ اس میں کمی لانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مک مکا کی ایک ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اگر ہم مل کر نہیں کھائیں گے تو ’’نومور‘‘ اور یہ ظلم یونہی چلتا رہے گا۔ ان کے مطابق وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام پر بھرپور مزاحمت کا راستہ اختیار کرے اور عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک کا رخ کرے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ کئے گئے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمر بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں
ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنزاورکوآرڈینیشن ..
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں میں ..
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے ین ای264کوئٹہ کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
قائم مقام امیر جماعت لیاقت بلوچ کی چینی سفارت خانے آمد ، سفارتی عملے سے اظہار افسوس
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ