آئی ایس پی آر کا تیارہ کر دہ نغمہ ‘‘مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘بھارت میں بھی مشہور ہوگیا

پیر 1 فروری 2016 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم اور بچوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا تیارہ کر دہ نغمہ ‘‘مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘بھارت میں بھی مشہور ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور بچوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے آئی ایس پی آر نے ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘ کا نغمہ تیار کیا جسے نہ صرف سراہا گیا بلکہ پذیرائی بھی ملی باہمت بچوں کے بلند حوصلے کی منہ بولتی تصویر اس نغمے نے سرحد پار دل کے تاروں کو کچھ اس طرح سے چھیڑا کہ ہر کوئی جھوم اٹھا جس کا بھارتی نیوز چینل نے بھی اعتراف کیا۔

نغمے میں دشمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ تمہارے بچوں کو انتہاپسندی کی دلدل سے نکال کردم لیں گے ٗ ننھے پاکستانی مجاہدوں کی مثبت سوچ کو بھارت میں بھی سراہا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں