کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے دو رکنی وفد کی چیئر مین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات

پیر 1 فروری 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے دورکنی وفد نے پیر کے روز چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی وفد میں سی پی اے کی برطانیہ کی برانچ کے چیف ایگزیکٹو اور سیکرٹری مسٹر اینڈریو ٹگی اور سی پی اے کی بین الاقوامی آؤٹ ریچ کی سربراہ مس ہیپی کوپر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں اطراف سے پارلیمانی روابط کو بڑھانے اور یوکے برانچ اور پاکستان کی وفاقی برانچ جس کا مرکز سینیٹ آف پاکستان ہے کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا ۔سینیٹ آف پاکستان اور سی پی اے کے درمیان مختلف معاملات میں ممبران پارلیمنٹ اور سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لئے سیمینار اور ایک ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔میاں رضاربانی نے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنزاور ہاؤس آف لارڈزکے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔سی پی اے کا وفد اپنے دورے کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز سے بھی ملاقات کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں