1973 کے آئین سے مذاق یا صوبائی خودمختاری کی واپسی کی کوشش کی گئی تو وفاق پر منفی اثرات مرتب ہونگے، آئین کے اصل مفہوم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، 73کا آئین وفاقی ،پارلیمانی اور جمہوری ہے،صدارتی نظام پاکستان میں آیا اور ناکام ہو کر واپس چلا گیا، عوام نے صدارتی نظام کو مسترد کر دیا، پارلیمان صحیح معنوں میں کردار تب ہی ادا کریگی جب عوام اس کی اونر شپ لیں،بدقسمتی سے مارشل لاء ادوار میں نصاب میں وفاق مخالف تبدیلیاں کی گئیں ، نوجوانوں کو باور کرایا گیا کہ وفاقیت صحیح راستہ نہیں
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 1 فروری 2016 21:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے اصل مفہوم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے،1973کا آئین وفاقی ،پارلیمانی اور جمہوری آئین ہے اسکے ساتھ کسی نے مذاق کرنے یا صوبائی خودمختاری کو واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے،صدارتی نظام پاکستان میں آیا اور یہاں سے فیل ہو کر واپس چلا گیا پاکستانی عوام نے صدارتی نظام کو مسترد کر دیا، پارلیمان صحیح معنوں میں کردار تب ہی ادا کریگی جب عوام اس کی اونر شپ لیں،بدقسمتی سے جب بھی ملک میں مارشل لاء آیا تو نصاب میں ایسی تبدیلیاں لائی گئیں جس کے باعث نوجوانوں کو باور کرایا گیا کہ پاکستان کے اندر وفاقیت کا راستہ صحیح راستہ نہیں۔
وہ پیر کو یہاں سینیٹ میں انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ نے حال ہی میں جن اقدامات کی طرف پیش قدمی کی ہے اسکا مقصد یہی ہے کہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان صحیح معنوں میں کردار تب ہی ادا کریگی جب عوام اس کی اونر شپ لیں اور پاکستان کے عوام کی اونر شپ ایک جمہوری نظام کے اندر ہونی لازمی ہے۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھی اس ملک میں مارشل لاء آیا تو نصاب میں ایسی تبدیلیاں لائی گئیں جس کے باعث نوجوانوں کو یہ باور کرایا گیا کہ پاکستان کے اندر وفاقیت کا راستہ صحیح راستہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پارلیمانی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ جمہوریت اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیاں دی ہیں اسکا ہماری نوجوان نسل کو علم ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سے نوجوانوں کوپارلیمنٹ میں کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ اندر سے مشاہدہ کر سکیں گے۔اوربہتر طریقے سے آئین کے مفہوم کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ پارلیمنٹ کے اندران ہیروز کے نام پر ایک ایسی یادگار ہونی چاہئے جنہوں نے جمہوریت کی بالا دستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے آمرانہ ادوار میں آواز بلند کی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور کوڑے کھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرن شپ پروگرام کی بدولت نوجوان نسل کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار اور اہمیت کوسمجھنے میں مدد ملے گی اور پاکستانی تاریخ میں ایوان بالا نے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔اور پہلی مرتبہ پارلیمنٹ نے اکیڈیمیاکی طرف ہاتھ بڑھایا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی ایک نئی مثال ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے آٹھ یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے تھے تاکہ ان یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کو انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں زیبسٹ کے ساتھ بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائینگے۔جبکہ آئی بی اے کراچی کے ساتھ بھی ماہرین کی خدمات لینے کے حوالے سے عمل جاری ہے تاکہ قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے اور قانون سازی ،اقتصادیات اور دیگر امور میں ماہرین کی خدمات لے کر کمیٹیوں کو موثر کردار ادا کرنے میں مدد فرا ہم کی جا سکے۔تقریب سے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے بھی خطاب کیااور کہا کہ دنیا بھر میں پارلیمانوں کے کام میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور آج کسی بھی ملک کی پارلیمنٹ میں اہم امور بشمول قومی و علاقائی و بین الا قوامی مسائل زیر بحث لائے جاتے ہیں اور پالیسی سازی میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے انٹرن شپ پروگرام کو خوش آئند قرار دیااور اس ا مید کااظہار کیا کہ اس پروگرام کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ۔اور نوجوان نسل کو جمہوری عمل میں شامل کرنے کا موقع ملے گااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت