عمران خان نے پارٹی کارکن ریاض کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا، بنی گالا بلواکر ملاقات

دھرنے کے سلسلے میں مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تحریک انصاف کے چیئرمین کی یقین دہانی

پیر 1 فروری 2016 22:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کارکن ریاض کی ناراضگی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بنی گالا بلواکر ملاقات کی اور کہا کہ دھرنے کے سلسلے میں مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو عمران نے پارٹی کارکن ریاض کی دھرنے کیس میں ناراضگی کا نوٹس لے لیا ۔ کارکن کو بنی گالا بلوا کر ملاقات کی ۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی آر کا سامنا کرنے والے کارکنوں کے لئے کمیٹی بنائی ہے ۔ مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں