سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کی کل پہلی بر سی منا ئی جا ئے گی

منگل 2 فروری 2016 12:28

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ۔3جنوری بروز بدھ ان کی پہلی برسی ہو گی،سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ15اپریل1929ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے ملکی تاریخ میں بعض ایسے فیصلے کیے جس نے تاریخ کا دھارابدل دیاانہوں نے سابق صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے نواز شریف حکومت بدطرف کیے جانے پر ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ کیا تھا انہوں نے صدر کے ہاتھوں تحلیل کی گئی قومی اسمبلی،کابینہ اور وزیر اعظم کو بحال کرکے عدلیہ کی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔

چیف جسٹس نسیم حسن شاہ پاکستان کے 12ویں چیف جسٹس تھے وہ26اپریل1993ء سے 14اپریل1994ء تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے وہ3فروری2015ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں