تمام غیر سیاسی ہتھکنڈوں کے باجودہ جمہوری قوتیں آئین جمہوریت پر پارلیمنٹ کے محافظ کا کردار ادا کررہی ہیں،پاکستان کا روشن مستقبل اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے

سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کابیان

منگل 2 فروری 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تمام غیر سیاسی ہتھکنڈوں کے باجودہ جمہوری قوتیں آئین جمہوریت پر پارلیمنٹ کے محافظ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ پاکستان کا روشن مستقبل اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری چھتری کے سائے تلے اور اداروں کے نام پر خوف پھیلا کر عوام کو محکوم بنانے کا وقت گزر گیا ہے عوامی مینڈیٹ کے احترام کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

جمہوری قوتوں نے آئینی ترامیم کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم صوبائی خود مختاری کاحق دے کر قومی فرض ادا کیا ہے ۔نیئر بخاری نے مزید کہا کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ واریت ، آمرانہ ادوار کی سوغاتیں ہیں ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے قائدین اوراکابرین قومی یکجہتی میں بھرپور کردار ادا کریں آمرانہ ادوار کی ظالمانہ ، جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے وفاق کوکمزور کیا گیا ۔جمہوری حکومتوں میں وفاق مضبوط عوام بااختیار ملک محفوظ ہوا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں