تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنادینے پر غور شروع کر دیا ‘ عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع

منگل 2 فروری 2016 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنادینے پر غور شروع کر دیا اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواحکومت کے ایک ذمہ دار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تحریک انصاف ملک میں جاری مہنگائی اور این اے۔122کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دوبارہ دھرنا دینے پر غورکر رہی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت میں اسلام آباد بنی گالہ میں پارٹی رہ نماوں کا اہم اجلاس بھی ہوا۔ جس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، شیرین مزاری اور بعض دیگر رہ نما شریک تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں