ریاست کیخلاف جب کوئی ہتھیار اٹھاتا ہے تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے ‘ ‘ مولانا فضل الرحمن

منگل 2 فروری 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف جب کوئی ہتھیار اٹھاتا ہے تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے ‘ بٹگرام سے لے کر پشاور تک حالات پھر خراب ہو رہے ہیں نئی صورتحال پر ہمیں از سر نو سوچنا ہو گا، اسلحہ کی نوک پر شریعت کے نفاذ کا مطالبہ درست نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب غفلت ہوتی ہے تو صورتحال تبدیل ہو جاتی ہے ،ہر سطح پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹ گرام سے لیکر پشاور تک حالات پھر خراب ہو رہے ہیں ،نئی صورتحال پر ہمیں ازسر نو سوچنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی کو اسلحے کی نوک پر شریعت کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے ‘ریاست کے خلاف جب کوئی ہتھیار اٹھائے تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے ۔طاقت آخری راستہ ہوتا ہے اس میں بھی ناکامیاں سامنے آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں