پیپلزپارٹی کے ایم پی ا یز نے عزیز بلوچ سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا ‘ نبیل گبول

منگل 2 فروری 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سابق رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے عزیر بلوچ کی جانب سے لیاری میں دئیے گئے عشایئے میں حلف اٹھایا تھا کہ وہ عزیز بلوچ کے وفا دار رہیں گے پیپلز پارٹی کے نہیں ۔ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے کہاکہ عزیر بلوچ 2008سے قبل عزیر بلوچ کا جرائم کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ ہر روز ایم این ایز اور ایم پی ایز کے دفاتر میں بیٹھا ہوتا تھا۔

ٹنڈو الہ یار میں اس کی زمین تھی جہاں وہ پانی کا کنکشن لگوانے کے لیے میرے پاس استدا ء لے کر آیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے میرا یہ کام کر وا دیں ۔انہوں نے کہاکہ عبدالرحمان بلوچ کے قتل سے چھ ماہ پہلے عزیر بلوچ اس کے گروپ میں شامل ہوا اور اس کا نام چوری اور ڈکیتی کی چھوٹی چھوٹی وارداتوں کی ایف آئی آرز میں آتا تھا ۔

(جاری ہے)

رحمان بلوچ کے مرنے کے بعد اس کے کمانڈرزنے 2009میں اسے لیاری گینگ وار اور پیپلز امن کمیٹی کا سربراہ بنا یا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری میں کوئی بھی پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا تھا کیونکہ اس وقت ایک نعرہ تھا کہ جس کو لیاری میں رہنا ہے اس کے لیے جیے بھٹو کا نعرہ لگانا لازمی تھا۔عزیر بلوچ سرینڈر کرنے کے لیے تیار تھا تاہم ذوالفقار مرزا نے اسے کہا کہ سرینڈر کرنے کی بجائے اس کے لیے کام کرو۔ انہوں نے کہاکہ غزیر بلوچ کو ایک دن کا دس کروڑ روپے بھتہ آتا تھا جس میں سے کتنے زرداری ہاؤس جاتے تھے اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں