دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیٹھ دکھائیں گے اور نہ ہی ہار مانیں گے،شیخ آفتاب

منگل 2 فروری 2016 16:32

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ افتاب احمدنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ پیٹھ دکھائیں گے اور نہ ہی ہار مانیں گے۔ دوسروں کی جنگوں میں کودنے کا صلہ ہمیں دہشت گردی جیسی لعنت کی صورت میں ملا لیکن اب اس بات میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب ہماری جنگ بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدرآبادکے نواحی گاؤں وائیاوالی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)تحصیل صفدرآباد کے صدر چوہدری خضر حیات کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعز یت کا اظہار کر نے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوج، حکومت اور قوم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رکھے گی۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورنے کہا کہ بلوچستان میں امن، کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی اور دہشت گردوں کی پیٹھ میں کامیاب حملے موجودہ حکومت کی مدبرانہ سوچ اور اور پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیڑولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

پیڑولیم مصنوعات کی کمی سے مہنگائی کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورنے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی حالیہ رپورٹ نے پاکستان اور موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے ۔کہ موجودہ ھکومت نے شفافیت کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی حالیہ رپورٹ میں کرپشن کی روک تھام کے لی حکومت کی جانب سے کیے کئے اقدامات کی تائید کی ہے ۔ انشاء اللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جلد ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں