چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے ٹیرف کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر

منگل 2 فروری 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) حکومت چھوٹے ھائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لئے ٹیرف تعیناتی کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کر رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیرف کا اعلان نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 14 اکتوبر 2015 کو کیا تھا اور یہ اعلان صوبائی حکام اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات کے تین سال بعد کیا گیا تھا ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے پروجیکٹس کے سپانسرز متعلقہ حکومتوں کے ساتھ 250 میگاواٹ کے چھوٹے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کرتے رہے ہیں ایک نیپرا عہدیدار نے کہا کہ حکومت سیکشن 31 کے تحت ریگولیٹر کے متعین کردہ ٹیرف کو 15 دنوں کے اندر نوٹیفائی کرنے کی پابند ہے یا 15 دنوں کے اندر نظرثانی کی درخواست جمع کرائی گئی ہے عہدیدار نے کہا کہ پانچ رکنی نیپرا نے 13 اکتوبر کو اپ فرنٹ ٹیرف کی متفقہ منظوری دی تھی اور وزارت پانی و بجلی کو اس کو بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں