ٹیم کو ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں اعتماد دے، یونس خان
منگل 2 فروری 2016 17:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں اعتماد دے،قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کامیاب اور مقبول کوچ تھے کیونکہ وہ ہر کھلاڑی سے مختلف انداز میں پیش آتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو صرف ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں مکمل اعتماد دے. "اب وقت ہے کہ ہم ہر شکست کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کردیں، ہر کھلاڑی کو احترام دینے کی ضرورت ہے، شکست کے بعد ایک یا دو کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں ان کے کردار کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ انھیں لیگ کے سفیر یا چیئرمین کے مشیر جیسے عہدوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا تاہم ملکی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی کسی بھی ٹیم میں انھیں جگہ نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ"لوگوں کی جانب سے بے حد پیار اور احترام ملنے کے بعد میں ایسی چیزوں کے لیے فکرمند نہیں ہوتا"۔
ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جس طرح 2009 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اسی طرح ون ڈے سے بھی علیحدہ ہونا چاہتے تھے لیکن اس کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کی طویل عرصے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی تھی تاہم انھوں نے محض ایک میچ کھیل کر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی تھی۔یونس خان نے کہا کہ "جب میں سمجھوں گا کہ یہ صحیح وقت ہے میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو جاوٴں گا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار