سکیورٹی فورسز کی کارروائی ٗ چھ دہشتگرد ہلاک ٗ پانچ زخمی ٗ تین ٹھکانے تباہ

منگل 2 فروری 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے علاقے میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی ٗ 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں