تارکین وطن کیلئے انتہائی شانداراور قابل تحسین سہولت کا آغاز کر دیا گیا

منگل 2 فروری 2016 18:11

تارکین وطن کیلئے انتہائی شانداراور قابل تحسین سہولت کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)وفاقی وزارت برائے اوورسیز پاکستانیزاور ڈولپمنٹ برائے انسانی وسائل نے تارکین وطن کیلئے انتہائی شانداراور قابل تحسین سہولت کا آغاز کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت برائے اوور سیز پاکستانیز کیلئے متعارف کروائی گئی سہولت کے ذریعے بیرون ملک مقیم تارکین وطن نوکری پر بھرتی کے وقت کی جانے والی ناانصافی سے متعلق پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے آن لائن شکایت درج کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تارکین آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی درج کروائی گئی شکایت پر کارروائی کے حوالے سے آگاہی بھی آن لائن ہی حاصل کر سکیں ٗ ان کو کسی بھی دفتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت پیش نہیں آ ئے گی ۔آن لائن سروس مہیا کرنے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو جلد از جلد دور کرنا اور مفادات کے تحفظ کو ہر طرح سے یقینی بنانا ہے ۔بیرون ملک میں مقیم پاکستانی شہری وفاقی وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کو اپنی شکایت اس ویب سائٹ ا?ن لائن درج کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں