متحدہ اپوزیشن کی کراچی میں پی آئی اے ملازمین پرتشددکی پرزور مذمت ، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

حکومت ایک طرف کالا دھن سفید کرنے کی کوشش کررہی ہے تو دوسری طرف عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،کراچی میں رینجرز عوام کومار رہے ہیں اوروفاق کو کمزورکیا جارہاہے،وزیرداخلہ اوروزیراطلاعات پی آئی اے ملازمیں پر تشدد میں ملوث ہیں ، پرامن مظاہرین پرلاٹھیوں،گولیوں اورآنسو گیس کے استعمال کاحکومت کو حساب دینا ہوگا،حکومت نے اپنے خاتمے کی ابتدا کی ہے , اپوزیشن رہنماؤں خورشیدشاہ ‘ شاہ محمودقریشی اور طارق اﷲ کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو