وزیراعظم نواز شریف نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 18:46

وزیراعظم نواز شریف نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے جو ملازمین ہڑتال کر رہے ہیں ان کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ہڑتال کرنے والوں کو نوکری سے ہاتھ دھونے کیساتھ ساتھ جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ ہڑتال کرکے سیاست کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن قومی ایشوز پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ جو ملازمین ہڑتال کے دوران کام کر رہے ہیں انہیں انعام دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں