سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے ،تاجروں کی انجمنیں اور فیڈریشن اپنا کرار ادا کریں‘ممنون حسین
ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاجر اور صنعت کار برادری اپنی پر خلوص محنت سے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے،صدر مملکت کی راولپنڈی چیمبر کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو
منگل 2 فروری 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں تاجروں کی انجمنیں اور فیڈریشن اپنا کرار ادا کریں‘ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تاجر اور صنعت کار برادری اپنی پر خلوص محنت سے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرمیاں ہمایوں پرویز اور ان کے ساتھ موجود دیگر تاجر راہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت کی بیس بلین ڈالر برآمدات کے مقابلے میں ہماری برآمدات صرف سو ملین ڈالر ہیں جو بہت کم ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت تاجر اور صنعت کار طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے اور تاجروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تاجر اپنی برآمدات میں اضافے کیلئے سفارت کاروں سے بھی رابطے بڑھائیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ تاجر برادری کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ٹیکس میں بدعنوانی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کرے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے حکومت کی معاشی پالیسی کو سراہا اور میٹرو بس منصوبے کو حکومت کا بہت اچھا اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کاروباری سرگرمیوں اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ اداکیا۔ دریں اثناء صدر مملکت سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ٹرسٹ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد جاوید اور ان کے وفد سے کہا کہ اس ادارے کی انسانیت کیلئے بہت خدمات ہین اور ان کی اس ادارے کے بانی جنرل (ریٹائرڈ) جہانداد مرحوم سے بھی کافی ملاقاتیں رہی ہیں۔ صدرمملکت نے الشفاء ہسپتال کی سکھر برانچ میں مزید خدمات کی فراہمی پر زور دیا ور کہا کہ ڈاکٹرز کو دور دراز علاقوں میں بھی جاکر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ الشفاء آئی ترسٹ ہسپتال کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد جاوید نے صدر مملکت ممنون حسین کو بتایا کہ ملک میں ہر سال تین لاکھ بچے بصارت سے محروم ہورہے ہیں ان کے علاج کیلئے الشفاء آئی ٹرسٹ ان کیلئے الگ سے ہسپتال بنا رہاہے جو اس ریجن کا بچوں کیلئے پہلا ہسپتال ہوگا۔ انہوں نے صدر مملکت کو اس ہسپتال کے افتتاح کی دعوت بھی دی جو صدر مملکت نے ان کی دعوت قبول کرلی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی