جادوگر سپنر سعید اجمل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے باقاعدہ کانٹریکٹ سے نواز دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 22:31

جادوگر سپنر سعید اجمل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے باقاعدہ کانٹریکٹ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) جادوگر اسپنر سعید اجمل کو اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے باقائدہ کانٹریکٹ سے نواز دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے باولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے کے باعث جادوگر اسپنر سعید اجمل شدید مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ تاہم اب انہیں ایک شاندار خوشخبری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کیلئے ریسرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔ تاہم اب پی ایس ایل کے انعقاد سے 2 روز قبل اسلام آباد ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے سعید اجمل کو باقائدہ کانٹریکٹ سے نوازتے ہوئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعید اجمل جمعرات کو ہونے والے میچ میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں