پی آئی اے کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی

بدھ 3 فروری 2016 15:10

اسلام آباد /کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل ہو گیا،اندرون و بیرون ملک کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں ،ملازمین نے کراچی ، لاہور اسلام آباد میں دفاتر کی تالہ بندی کر دی ، کراچی میں مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو مطالبہ،فضائی آپریشن بند ہونے سے نجی ایئر لائنوں نے کرایوں میں 300 فیصد اضافہ کر دیا ، ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں،ٹرانسپورٹرز بھی من مانے دام وصولنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں منسوخ ہونے سے نجی ایئر لائنوں نے اپنے کرایوں میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹکٹیں بلیک ہونے لگی ہیں اور مسافر مہنگے داموں ٹکٹس لینے پر مجبو ر ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) نے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بدھ سے پائلٹس جہاز نہیں اڑائیں گے جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیا ن کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پی آئی اے کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں کام بند رہا، ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان واپس لینے تک اپنے دفاتر کی تالہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ملتان اور کراچی میں ملازمین اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے پی آئی اے ہیڈ اآفس کے باہر جمع ہو گئے اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔لاہور ایئرپورٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی جبکہ مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کیلئے واٹر کینن بھی منگوا لی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں