پی آ ئی اے ملازمین کے قتل کا مقدمہ نواز شریف پر درج ہونا چاہئے، اعتزاز احسن

بدھ 3 فروری 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین کے قتل کا مقدمہ نواز شریف پر درج ہونا چاہئے ۔ (ن) لیگ پی آئی اے کو بیچنا نہیں اونے پونے داموں خریدنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین پر گولیاں چلنے کے بعد بھی (ن) لیگ کے وزراء دھمکیاں دینے سے باز نہیں آ رہے ان کو بھی قتل کی ایف آئی آر یں نامزد کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران پی آئی اے کو اونے پونے داموں خرید رہی ہے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن خسارے میں ہے لیکن سب سے زیادہ فائدہ (ن) لیگ کی اپنی ایئرلائن کو ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کو نقصان جبکہ شاہد خاقان عباسی کو فائدہ دیا جا رہا ہے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف عادت سے مجبور ہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا ان کی پرانی عادت ہے پی آئی اے کے ملازمین کی آواز کو ڈرا دھمکا کر بند نہیں کرایا جا سکتا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں