پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا سابق فوجی افسر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 3 فروری 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق فوجی افسر کرنل( ر) تصدق کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل تھہیم نے ملزم کرنل(ر) تصدق کے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران پولیس کیتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 2010 میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقیچٹھہ بختاور سے دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے ۔

دہشت گردوں نے چٹھہ بختاور کے علاقے میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا ۔ گرفتار ی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود جن میں خودکش جیکٹس بھی شامل تھیں برآمد ہوئی تھیں ۔ دوران تفتیش محسن نامی دہشت گرد نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس حملے کا ماسٹر مائنڈ کرنل(ر) تصدق ہے ۔

دوران سماعت کرنل (ر)تصدق نے عدالت میں بتایا کہ وہ محسن نامی کسی شخص کو نہیں جانتا اور نہ ہی اسے کبھی دیکھا ہے دہشت گرد اس لئے میرا نام لے رہے ہیں تاکہ ان پر سختی کم کی جا سکے اور توجہ کسی ا ور طرف مبذول کرائی جا سکے ۔ واضح رہے کہ کرنل(ر) تصدق کے خلاف تھانہ نیلور میں بھی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج ہے جس مقدمے میں وہ مفرور رہے ہیں ۔ پولیس کو ایک عرصے سے کرنل(ر)تصدق کی تلاش تھی کرنل(ر)تصدق کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا اور بدھ کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں