سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 267 میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خالد مگسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 3 فروری 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 267 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خالد مگسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267میں خالد مگسی کو ڈی سیٹ کر کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا،جس کے خلاف خالد مگسی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ بدھ کوسماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے حلقہ این اے 267 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خالد مگسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں