راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تصویری نمائش

جنوبی ایشیاء میں امن قائم کر نے کے لیے ضروری ہے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے ،حنیف عباسی

بدھ 3 فروری 2016 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں یومِ یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے ڈ ھائے جانے والے مظالم؂کودنیا کے سامنے عیاں کرنے کے لیے تصویری نمائش کا انعقادکیا گیا۔چیئرمین راولپنڈی میٹروبس سروس محمدحنیف عباسی نے ناہیدمنظور،غلام محمدصفی کنوینیرحریت کانفرنس ،چیئرمین جناح اقبال فکری فورم رانا عبدالباقی اورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا ا فتتاح کیا۔

نمائش میں 120 سے زائدتصاویررکھی گئی ہیں۔ اِس موقع پر خیا لا ت کا اظہار کر تے ہو ئے چیئرمین راولپنڈی میٹروبس سروس محمدحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم کر نے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیرانسانی حقوق کا دعوہ کر نے والی عا لمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ کے لئے ایک چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسئلہ کشمیرکوہرفورم پراٹھایا ہے۔حنیف عباسی نے مزیدکہا کہ نمائش میں کشمیرکے حسن سے لے بھارت کی بربریت کی عکاسی کی گئی ہے۔انھوں نے کہا اگرآرٹس کونسل سے ناہیدمنظورکونفی کردیا جائے تویہ دیواروں کے سواکچھ نہیں ہوگی۔غلام محمدصفی کنوینیرحریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت کی حکومت کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزاثابت ہوئی ہے۔

ناہیدمنظور نے کہا کہ انشا اﷲ وُہ وقت دور نہیں جب مقبو ضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھا ئیوں کیلئے اند ھیروں کی یہ طویل رات اپنے اختتام کوپہنچے گی اور آزادی کی خا طر دی جا نے والی قر با نیاں رنگ لا ئیں گی۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت تک پاکستان ان کی حمایت کرتا رہے گا اوراس مسئلہ کے حل تک جنوبی ایشامیں امن ممکن نہیں۔ نمائش میں پیرعظمت اﷲ سلطان، غلام بنی بٹ ممبرکشمیرکمیٹی، حریت کانفرنس کے رہنماوں حاجی محمدسلطان، عبدلمجیدمیر،نثاراحمدمرزا شریک ہوئے اورنمائش کے انعقادپرآرٹس کونسل کی کوششوں کوسراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں