چینی عوام پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے اردو موبائل ایپ پروگرام کا آغاز دونوں ممالک مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے ہے ،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے ،پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تے ہیں، اس ایپ سے دونوں ممالک مابین اعتماد کو مزید فرو غ اور خطے میں امن و امان کی کوششوں میں مدد ملے گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا چینی کمپنی کی جانب سے پاک چین ثقافت کے فروغ کیلئے اردو ویب ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اردو ایپ کے اجراء سے پاکستان اور چین کے مابین ثقافت اور میڈیا کو فروغ ملے گا ، سن ویڈو نگ
بدھ 3 فروری 2016 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چینی عوام پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے،چینی کمپنی کی جانب دونوں ممالک کے مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے اردو موبائل ایپ پروگرام صحیح وقت میں شروع کیا گیا،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تی ہے اردو موبائل ایپلیکشن سے پاکستانی عوام کو دوست ملک چین کی ثقافت اور مفید معلو مات مل سکے گی ،جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور دوستی کو فرو غملے گا اور خطے میں امن و امان کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں مدد ملے گی ۔
وہ بدھ کو پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے چینی کمپنی واچنگ کی جانب سے پاک چین میڈیا اور ثقافت کے فروغ کیلئے بنائی گئی"بے سرحد میڈیا" اردو ویب ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
تقریب میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ ،سینیٹر طلحہ محمود ،پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ،چینی کمپنی واچنگ کے میڈیا ڈائریکٹر ،پاک چین اقتصادی راہ داری میڈیا فورم کے چیئرمین طاہر خلیل سمیت چینی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ انسٹیوٹ اور چینی کمپنی کو اردو ویب سائٹ کی لانچنگ کر نے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے اردو ویب سائٹ کا اجراء چین اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات کا ثبوت ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی عوام پاکستان کے ساتھ کتنا لگاؤ رکھتی ہے،چینی کمپنی کی جانب دونوں ممالک کے مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے اردو موبائل ایپ پروگرام صیح وقت میں شروع کیا گیا،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تی ہے اردو موبائل ایپلیکشن سے پاکستانی عوام کو دوست ملک چین کی ثقافت اور مفید معلو مات مل سکے گی ،جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور دوستی کو فرو غ ملے گا۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ اردو ایپ کے اجراء سے پاکستان اور چین کے مابین ثقافت اور میڈیا کو فروغ ملے گا اور پاکستانی عوام کو چین کی ثقافت جاننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اردو ویب سائٹ سے دونوں ممالک کے مابین دوستی مزید بڑھے گی اور دونوں ممالک کی عوام کو درپیش باہمی چیلنجز کے حل میں مدد ملے گیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت