ملکی ترقی ، معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں،آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کیلئے وہ تحسین کے مستحق ہیں، ممنون حسین

حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہشمند ہے، اعلی تعلیم کیساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کیلئے اپنا کردار اداکرے، صدر مملکت کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، وائس چانسلر اے آئی او یو، ڈین انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی اور اس کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں اور آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کیلئے وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ صدر پاکستان ایوان صدر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،ڈ اکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کیلئے اپنا کردار اداکرے۔صدر مملکت سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائیریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ آئی بی اے اپنے اعلی تعلیمی معیار اور اپنے طلباء کی صحیح معنوں میں رہنمائی کرکے ایک اہم قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی تیاری میں اپنا یہ کردار بہ بخوبی ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشر ت حسین نے آئی بی اے کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا چکریہ ادا کیا۔صدر مملکت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی قومی سطح پر تعلیم کے فروغ میں بہت خدمات ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کے گھروں پر جدید تعلیم کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ملک میں تعلیم کے فراغ کیلئے یہ یونیورسٹی اپنا کردار اسی جذبے کیساتھ اد کرتی رہے گی۔دریں اثناء صدر مملکت سے ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور اسلامی کورسز کا جاری کرنا اس ادارے کی نمایاں خدمات ہیں جو وہ ادا کررہی ہے اور اسلامی معاشرے میں کردار سازی کیلئے بھی اسلامی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں