وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر سابق پولیس افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اسلام آباد پولیس کے 100 سے زائد اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا……سرکاری تنخواہ پر پولیس کو غیر مجاز لوگوں کی ڈیوٹی پر مامور کرنا ناقابل ِقبول ہے، چوہدری نثار

بدھ 3 فروری 2016 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ریٹائرڈ اور سابق پولیس افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اسلام آباد پولیس کے سو (100) سے زیادہ اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری تنخواہ پر پولیس کو غیر مجاز لوگوں کی ڈیوٹی پر مامور کرنا ناقابل ِقبول اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر ریٹائرڈ اور سابق پولیس افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اسلام آباد پولیس کے سو (100) سے زیادہ اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق سالہا سال سے یہ اہلکار غیر مجاز افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور تھے۔ وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہسرکاری تنخواہ پر پولیس کو غیر مجاز لوگوں کی ڈیوٹی پر مامور کرنا ناقابل ِقبول اور قابل مذمت ہے واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتہ قبل سابق پولیس افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں