تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے بھر پو ر فائدہ اٹھائے‘ اجمل بلوچ
بدھ 3 فروری 2016 21:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے پاکستان بھر کی تاجر برادری 0.6 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کی وجہ سے سخت پریشان تھی جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نان فائلرز کے لیے اگلے تین سال کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے تاجروں کے دل جیت لیے ہیں ۔
تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سے مرکزی انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک تجارتی ادارہ کے افتتاح کے بعد تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ چند مفاد پرست عناصر رضا کارانہ ٹیکس سکیم کی مخالفت کر رہے ہیں جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔(جاری ہے)
جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ اس بل کو پاس کر چکے ہیں اور صدر مملکت ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیے ہیں ۔
اس قانون سے نان فائلرز کو ٹیکس لسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گااور اگلے تین سال کے لیے کسی قسم کا آڈٹ بھی نہ ہو گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خالد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت نے کسی قسم کی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے بلکہ نان فائلرز کو ٹیکس لسٹ میں شامل کرنے کے لیے رضا کارانہ سکیم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جس سے نا صرف حکومتی ریو نیو میں اضافہ ہو گابلکہ تاجر برادری کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایف بی آر نے اس سکیم سے آگاہی کے لیے تاجر نما ئندوں کو اعتماد میں لینا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ مختلف مارکیٹوں میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے اس سکیم کا اجراء قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئر ایسو ایشن پی ڈبلیو ڈی کے صدر چو دھری ریا ست نے بھی خطاب کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری