آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ،اسلام آباد سرکل سے تین درجن سے زائد بجلی چور گرفتا ر

بدھ 3 فروری 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سرکل سے مجموعی طور پر تین درجن سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا ہے آئیسکو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق اسلام آباد کی ڈویژنI- سے ایک ، ڈویژنII- سے دو، بھارہ کہو ڈویژن سے تین ، اٹک سرکل کی ٹیکسلا ڈویژن سے پانچ، اٹک ڈویژن سے ایک، پنڈی گھیب ڈویژن سے تین ،راولپنڈی سر کل کی سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن سے ایک، ویسٹریج ڈویژن سے دو، جہلم سرکل کی ڈویژن جہلم I- کے علاقے سے تین، جہلم II- کے علاقے سے پانچ، گوجر خان ڈویژن سے ایک جبکہ چکوال سرکل کی تلہ گنگ ڈویژن سے پانچ اورڈھڈیال ڈویژن سے ایک اور پنڈ دادنخان ڈویژن سے بھی ایک بجلی چورکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی کی چوری میں ملوث تھے۔ بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کر وا دی گئی ہے۔آئیسکو کے عملہ نے ماہِ جنوری کے دوران بجلی چوری میں ملوث 34افراد کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کر تے ہوئے پکڑ ا ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں