پنجاب حکومت کا ستایا باپ اپنے پانچ بچے احتجاجا فروخت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

کئی برسوں سے زمین کے حصول کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے انصاف نہیں ملا ، ،اب مایوس ہوچکا ہوں دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اسلام آباد پہنچا ہوں،حاجی ناصر

بدھ 3 فروری 2016 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کا ستایا باپ اپنے پانچ بچے احتجاجا فروخت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ، گجرات کا رہائشی حاجی ناصر انصاف نہ ملنے پر نیشنل پریس کلب کے سامنے پہنچ گیاہے ، کئی برسوں سے اپنی زمین کے حصول کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے مگر انصاف نہیں ملا ، حاجی ناصر ،اب مایوس ہوچکا ہوں دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اسلام آباد پہنچا ہوں۔

آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق پنجاب حکومت کا ستایا باپ اپنے پانچ بچے احتجاجا فروخت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیاہے ۔گجرات کا رہائشی حاجی ناصر انصاف نہ ملنے پر نیشنل پریس کلب کے سامنے پہنچ گیاہے ۔متاثرہ شخص حاجی ناصرکے مطابق کئی برسوں سے اپنے زمین کے حصول کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے مگر انصاف نہیں ملا ہے اب مایوس ہوچکا ہوں دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اسلام آباد پہنچا ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بچوں کی عمرچار سال سے گیارہ سال تک ہے جو باپ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں۔بچوں کے نام عبدالرحمن ،عبدالررافع ،عدن ناصر ،ارحم ناصر،عمارناصر ہیں ۔حاجی ناصر پلاٹ پر قبضہ کا کیس سول عدالت میں 9سال چلنے کے بعد انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہے ۔حاجی ناصر کے مطابق دیارغیر سے برسوں محنت سے حاصل کی گئی کمائی پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیاہے اور عدالت ،پنجاب حکومت قبضہ خالی کرانے میں ناکام ہے جس سے تنگ آکراس نے بچوں کو فروخت کرنے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں