مسابقتی کمیشن کا نجی ائیرلائنزکے کرایوں میں اضافے پرنوٹس، تحقیقات شروع

بدھ 3 فروری 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) مسابقتی کمیشن نے نجی ائیرلائنزکے کرایوں میں اضافے پرنوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ،خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی ،مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پی آئی اے کی ہڑتال کے بعدنجی ائیرلائنزکے کرایوں میں اضافے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اورمسابقتی کمیشن اس اضافے پرتحقیقات کامجازہے ،کمیشن نے زائدکرایوں کی وصولی کانوٹس لے لیاہے ،ہڑتال کے موقع پرنجی ائیرلائنزکے کرایوں میں اضافے کے معاملے سے آگاہ ہیں ،قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پرمتعلقہ نجی ائیرلائنزکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں