وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنانے کا فیصلہ

جمعرات 4 فروری 2016 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے کو ایم ایم 3کا نام دیا گیا ہے اور موٹروے کا یہ منصوبہ 22ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے اضلاع کو آپس میں ملانے کے لیے مظفرآباد سے بھمبر تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ موٹروے آزاد کشمیر کو بھمبر کے راستے پنجاب سے ملائے گی ،ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایم تھری موٹرو ے منصوبے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ، جس میں منصوبے کی تخمینہ لاگت 22ارب روپے تک لگائی گئی ہے ،جبکہ ، یہ موٹروے مظفر آباد ،پونچھ ، سدھنوتی ،کوٹلی ، میرپور سے ہوتی ہوئی بھمبر کے راستے پنجاب سے ملے گی ،ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس منصوبے کی ابتدائی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے تحت منصوبے کی تکمیل دوسال میں کی جائے گی ،وزارت موصلات ابتدائی رپورٹ کو جلد وزارترقی و منصوبہ بندی کو پیش کرے گا جس کے بعد وزارت خزانہ ای سی سی اجلاس میں اس منصوبے کے لیے مذکورہ بالا رقم جاری کرے گی ، ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں