پی ٹی اے نے 4 لاکھ قابل اعتراض ویب سائٹس کی فہرست انٹرنیٹ سروس کمپنیوں کو فراہم کردی

جمعرات 4 فروری 2016 12:27

پی ٹی اے نے 4 لاکھ قابل اعتراض ویب سائٹس کی فہرست انٹرنیٹ سروس کمپنیوں کو فراہم کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 4 لاکھ قابل اعتراض ویب سائٹس کی فہرست بنا کرانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فراہم کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے فحش ویب سائٹس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 4 لاکھ قابل اعتراض ویب سائٹس کی فہرست فراہم کردی ہے جس پر انٹرنیٹ سروس کمپنیوں نے 2 لاکھ لنکس بلاک کردیے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی اے کی طرف سے بھی 84 ہزار لنکس بند کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں