مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ
جمعرات 4 فروری 2016 13:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔
وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر سے ہمارے ہائی کمشنر کی تین روز قبل فون پر بات ہوئی تھی‘ عبدالباسط نے کراچی ادبی میلے میں شرکت کیلئے انوپم کھیر کو پاکستانی ویزے کے آفر کی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔ انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ان کا پاکستان آنا ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔
بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن عمل پر چار ملکی مذاکرات چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کشمریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ واقعے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی۔ چارسدہ یونیورسٹی کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں چار ملکوں کے انٹیلی جنس حکام کی کل ہونے والی ملاقات کا کوئی علم نہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے‘ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی کوئی تمیز نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے آپریشن ضرب عضب میں بھی اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
ٹی ایل پی پر پابندی بارے انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی،شہباز شریف
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی ..
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار ..
پیپلز پارٹی کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
قومی اسمبلی کا اجلاس، تحشیہ آرڈیننس 2024ء پیش کر دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ