کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ‘ کشمیریوں کی سیاسی ‘ اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ‘ صدر ‘ وزیر اعظم
جمعرات 4 فروری 2016 14:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام ‘حکومت پاکستان ‘ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی دلیرانہ سیاسی ،سفارتی او ر اخلاقی جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کااعادہ کرتے کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ‘ مسئلہ کشمیر قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کا طویل اور نامکمل ایجنڈا ہے ‘عالمی برادری کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا جانے والا وعدہ پورا کرے ‘کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
جمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ حکومت پاکستان اور عوام ‘مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی دلیرانہ سیاسی ،سفارتی او ر اخلاقی جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کااعادہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ہم پوری دُنیا کے آزاد عوام کے ہمراہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر، جرات مند ، دلیراور حوصلہ مندمردوں ، خواتین اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
جنہوں نے گذشتہ 68سالوں میں آزادی کے نیک مقصد کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااور ہم ان ہزاروں کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے شدید مظالم کے باوجود بھارتی غلامی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس بات کا عملی اظہار کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ‘جموں کشمیر کا تنازعہ کئی دہائیوں سے نہ حل ہونیوالا تنازعہ بن کر رہ گیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کا طویل اور نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ بھارت کی ان قراردادوں پر عملدرآمدنہ کرنے کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث ان قراردادوں پر عملدرآمد التوا کا شکا رہے۔ہم بھارت اور عالمی برادری پر زوردیتے ہیں کہ وہ 68سال قبل جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کیا جانے والا وعدہ پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے خواب کی تعبیر ہر پاکستانی کے دل کی خواہش ہے ۔ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اقرار صالح کرتے ہیں کہ غم اور مصیبت کے وقت وہ ہمیں اپنے ہمراہیوں میں شمار کرسکتے ہیں۔ہم اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کا اس وقت تک ساتھ دیں گے جب تک کہ آزادی کا خواب پورا نہیں ہوجاتا۔کشمیر کی جدوجہد مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستانی عوام اور حکومت اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ جموں و کشمیر کے عوام نے68 سال قبل اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا تھا لیکن بھارت نے ا ن کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام نے اپنی جدوجہدمیں نا قابل فراموش قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔تاہم بھارت اپنے تمام تر دباؤ اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ناکام نہ بنا سکا۔ پوری دنیا کے آزادی کے متوالے اور پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو ان کی جرأت ، بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی سیکورٹی فورسز کے شدید مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی یہ شدید خواہش ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں پر امن طریقے سے حل ہو اور پاکستان بارہا بین الاقوامی برادری کو یہ باور کراچکا ہے کہ وہ 68 سال قبل شروع ہونے والی اس جدوجہد پر کشمیری عوام سے کیا جانے والا وعدہ پوراکریں ۔ خطے میں اسوقت تک امن بحال نہیں ہو سکتا جب تک مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق طے نہیں پا جاتا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری