ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کا اجلاس 17فروری کو ہوگا ‘ پاکستان پہلی بار میزبانی کرے گا

پاکستان تجارتی معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات کرنا اور اس عمل کو تیز تر بنیادوں پر مکمل کرنے کا خوہاں ہے ‘وزیر تجارت خرم دستگیر

جمعرات 4 فروری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان اس ماہ کی سترہ تاریخ کو اسلام آباد میں آٹھ ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کے وزرائے تجارت کی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔پاکستان وزارت تجارت کی کونسل کے اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر غور کیا جائے گا جو حتمی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایٹ کے رکن ملکوں میں بنگلہ دیش ، مصر ، انڈونیشیا ، ایران ، ملائیشیا ، نائیجیریا ، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے جو وزارئے تجارت کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرینگے، ڈی ایٹ کے رکن ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں انہیں پاکستان کی طرف سے اب تک کی گئی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تجارتی معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات کرنا اور اس عمل کو تیز تر بنیادوں پر مکمل کرنے کا خوہاں ہے تاکہ معاہدے کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں