ڈی ایچ اے فراڈ کیس ، 2سابق فوجی افسران کو14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
جمعرات 4 فروری 2016 15:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اسلام آباد فراڈ کیس میں گرفتار 2سابق فوجی افسران جاوید اقبال اور صباحت قدیر بٹ کو14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ کیس میں نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5دن کی توسیع کر دی، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال اور معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایک ارب 80کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے،نجی کمپنی کامران کیانی کی ملکیت ہے، نیب نے کامران کیانی کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان سے ابھی تک پوچھ گچھ نہیں کی جا سکی۔
جمعرات کو ڈی ایچ اے اسلام آباد فراڈ کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔(جاری ہے)
نیب نے ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریٹر ملزم بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال اورسابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ اور نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر طاہر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے کیونکہ ان کے قبضے سے اہم ریکارڈ ملا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، ملزم وسیم اسلم سے لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے جبکہ تینوں ملزمان سے زمین کی الاٹمنٹ کے غیر قانونی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے سے متعلق مزید پوچھ گچھ کرنا ابھی باقی ہے جس پر ملزمان کے وکیل نے نیب کی طرف سے مزید جسمانی ریمانڈ کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے لیپ ٹاپ برآمد نہیں کیا بلکہ ہم نے خود نیب کے حوالے کیا ہے،ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ملزمان تفتیش میں مکمل تعاون کر چکے ہیں۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ فراڈ کیس میں کچھ گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنا ابھی باقی ہیں۔ عدالت نے ملزم بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال اور کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کو مزید5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ نجی کمپنی سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی ملکیت ہے اور نیب کامران کیانی کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہتی ہے لیکن وہ بیرون ملک ہیں جبکہ کامران کیانی کے بھائی بریگیڈئر(ر) امجد کیانی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، ملزمان پر ڈی ایچ اے اسلام آباد کی پانچ کنال اراضی کے الاٹمنٹ لیٹر غیر قانونی طور پر فروخت کرنے اور نجی کمپنی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ