پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایئربلیو اور شاہین ایئرلائنز سے معاملات طے پاگئے، پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر شاہین ایئرلائن اور ایئربلیو پر سفر کرسکیں گے

جمعرات 4 فروری 2016 16:15

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایئربلیو اور شاہین ایئرلائنز سے معاملات طے پاگئے، پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر شاہین ایئرلائن اور ایئربلیو پر سفر کرسکیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایئربلیو اور شاہین ایئرلائنز سے معاملات طے پاگئے‘ پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر شاہین ایئرلائن اور ایئربلیو پر سفر کرسکیں گے۔ جمعرات کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لئے ایئربلیو اور شاہین ایئرلائنز کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایئربلیو اور شاہین ایئرلائن کی پروازیں پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔ سہولت سے کراچی ‘ لاہور‘ اسلام آباد ‘ دبئی ‘ مسقط ‘ جدہ اور ریاض جانے والے مسافر مستفید ہونگے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ پی آئی اے کی ہڑتال کے باعث مسافروں کی مشکلات کے ازالے کے لئے کیا گیا ‘ مسافر اپنے ٹکٹس تبدیل کرانے کے لئے پی آئی اے سروس کاؤنٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں پی آئی اے کا عملہ ٹکٹ کی تبدیلی کی سہولت فراہم کرے گا۔ ترجمان کے مطابق بیرون ملک مسافروں کو دیگر ایئرلائنز سے سفری سہولیات ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں