سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف دائر کی گئی پانچ درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں

جمعرات 4 فروری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف دائر کی گئی پانچ درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں‘ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بینچ 9فروری کو سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف پانچ اپیلیں دائر ہوئی تھیں ۔ جمعرات کو عدالت نے فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردیں چیف جسٹس نے اپیلوں کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بینچ 9فروری کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں