سید طارق فاطمی سے پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمباوالے کی ملاقات،ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 4 فروری 2016 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے پاکستان میں بھارت کے نامزد ہائی کمشنر گوتھم بمباوالے نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

سید طارق فاطمی نے بھارتی نامزد ہائی کمشنر کاپاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے نئے بھارتی ہائی کمشنر کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں