چیئرمین سینیٹ نے نجی ایئر لائنز کی طرف سے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

قائمہ کمیٹی خزانہ، آمدن ونجکاری کو ایک ہفتے کے اندر معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 فروری 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نجی ایئر لائنز کی طرف سے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی خزانہ، آمدن ونجکاری کو ایک ہفتے کے اندر معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نے نجی ایئر لائنز کی جانب سے کرایوں میں کئے گئے بے تحاشا اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ کرایوں میں غیر معمولی اضافے پرائر لائنز کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان ایکٹ2010کے سیکشن3 کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، رضا ربانی نے کرایوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،آمدن اور نجکاری کے سپرد کردیا ہے اور کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں