جاپانی سفارتخانے اور کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے زیرِ اہتمام ODAپریس ٹور کا انعقاد
حکومت جاپان پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہی ہے ، منصوبے تعاون کی واضح مثال ہیں، ہروآکی کاواشیما
جمعرات 4 فروری 2016 18:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) پاکستان میں جاپانی سفارتخانے اور کراچی میں جاپانی قونصلیٹ نے جائیکا کے تعاون سے 27 جنوری کو کراچی میں ایک روزہ ODA پریس ٹور کا اہتمام کیا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک مقامی صحافیوں کو جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد کے پروگرام کے تحت دی جانے ولی امداد سے مکمل ہونیوالے کراچی میں مختلف منصوبوں کا دورہ کرایا گیا اور انُ منصوبوں سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔
اِس پریس ٹور کا مقصد مقامی صحافیوں میں پاکستان میں حکومتِ جاپان کی طرف سے دی جانیوالی ODA امداد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تا کہ وہ اپنے قلم اور کیمرے کے زریعے سے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں جاپان کی طرف سے دی جانے والی معاونت سے متعلق لوگوں کو روشناس کرا سکیں۔(جاری ہے)
او ڈی آئی پریس ٹور میں شرکت کرنیوالے صحافیوں کو دو منصبوں کا دورہ کرایا گیا جن میں لانڈی کیٹل کالونی میں جائیکا کا لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ منصوبہ اور مقامی این جی او امن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ شامل تھا۔
لانڈی کیٹل کالونی پراجیکٹ کے دورے کو دورآن جائیکا کے مائرین نے صحافیوں کو پاکستان کی معیشت میں لائیوسٹاک کے اہم کردار اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔ اُنھوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبے میں چھوٹے کسان لائیوسٹاک سے بہت زیادہ مستفید ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں لائیو سٹاک کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوے حکومتِ پاکستان کی درخواست پر حکومتِ جاپان نے 2011میں صوبہ سندھ میں لائیوسٹاک ، میٹ اور ڈئیری کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان پر کام شروع کیا اور اِس پانچ سالہ منصوبے (2014-19) کا آغاز کیا جس کے تحت سندھ میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے موزوں ٹیکنالوجی کو زیرِ استعمال لایا جا رہا ہے۔ امن فاؤنڈیشن کے سٹاف نے او ڈی آئی پریس ٹور کے دورآن حکومتِ جاپان کا فاؤنڈیشن کو ایمبولینس فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں یہ واحد ایمبولینس سروس ہے جس میں مریض کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹر اور نرس کے بیٹھنے کی جگہ بھی ہے تا کہ وہ دورآن سفر مریض کو طبی امداد فراہم کر سکیں۔ اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری ہروآکی کاواشیما نے اِس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ حکومتِ جاپان پاکستان کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہی ہے اور جن منصوبوں کا ابھی دورہ کیا گیا یہ اِس تعاون کی واضح مثال ہیں۔ اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ میڈیا کے توسط سے پاکستانی عوام جاپان کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں اور جس لگن سے جاپانی مائرین پاکستانی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں اُس کو بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں دی جانے والی جاپانی امداد کے بارے میں پاکستانی عوام میں اگاہی میں آضافے سے جاپان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مذید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار