مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے میدان مارنے کی کوشش کرے گی، ہم اس کا بھرپور مقابلہ کرینگے ، آزاد کشمیرکے انتخابات کے براہ راست اثرات جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں زبردست شرکت کرے گی،کشمیر ی عوام کی اپنے حقوق کیلئے مثالی جدوجہد کی ہے، اہل کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 4 فروری 2016 18:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک دفعہ پھر الزام عاید کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے میدان مارنے کی کوشش کرے گی،تاہم تحریک انصاف اس کا بھرپور مقابلہ کرے گی ، آزاد کشمیرکے انتخابات کے براہ راست اثرات جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہل کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام نے اپنے حقوق کیلئے مثالی جدوجہد کی ہے اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔
تحریک انصاف اہل کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔(جاری ہے)
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔ اہلیت اور کردار کی بنیاد پر ایسے نمایندے سامنے لائینگے جو کہ کشمیر کے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کر سکیں۔
۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد کے نواح میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کی تیاریاں عروج پر ہیں، ابھی تک آزاد کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا جاسکا۔ ہمارا یقین ہے کہ حکومتی جماعت مسلم لیگ نواز جیت کیلئے دھاندلی ہی کا سہارا لے گی،تاہم تحریک انصاف اس کے عزائم کے رستے میں رکاوٹ بنے گی اور دھاندلی زدہ سوچ کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائیگا۔ اس ماہ کشمیر کی سونامی کا آغاز ہوگا جس سے تبدیلی کا پیغام کشمیری عوام میں مزید مقبول ہوگا اور اس کے اثرات آئندہ انتخابات پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں سے باز رہا جائے کیونکہ اس کے سنگین اثرات برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن مشینری کے تقرر کے حوالے سے تاخیر تشویشناک ہے کیونکہ اس سے الیکشن انتخابات کی شفافیت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومتی جماعت مسلم لیگ نواز نے مئی 2013کے انتخابات میں الیکشن کے انعقاد کے ذمہ داروں کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی جو کہ جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیرکے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی اور نہ صرف یہ کہ بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کریگی بلکہ کسی کو بھی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی۔ تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے انتخابات کی بین الاقوای مبصرین کے ذریعے الیکشن کی نگرانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر سے کلین سوئپ کرے گی اور نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی۔ اسی ماہ چیئرمین تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے مدعو کرینگے اور یہ ثابت کرینگے کہ عمران خان کشمیری عوام میں مقبول ترین سیاسی قائد بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کے ذریعے کشمیری عوام کا استحصال کیا اور بدعنوانی اور بدانتظامی کی اعلی مثالیں قائم کیں۔ اب جبکہ تحریک انصاف کے قدم آزاد کشمیر میں پوری طرح جم چکے ہیں تو دونوں جماعتوں کی قیادت فرار کے رستے ڈھونڈ رہی ہے، جس کا موقع نہیں دیا جائیگا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے فوری اور موثر حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ناگزیر ہے۔ بعدازاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ائیر پورٹ میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت انتہائی متنازعہ انداز میں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہفتے کے روز کراچی میں حکومتی بربریت کا نشانہ بننے والے پی آئی اے ملازمین سے یکجہتی کیلئے کراچی جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پی آئی اے کی بہتری کیلئے ملازمین کی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کے پی آئی اے جیسے قومی ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے موثراصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی اصلاح کیلئے اسے پرائیوٹائز کرنے کی بجائے مینجمنٹ میں ضروری تبدیلیاں لائی جائیں اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افرادکو اس کے انتظامی امور سونپے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی اور بدانتظامی ختم کرنے کی بجائے قومی اثاثوں سے جان چھڑنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی بدعنوانی کی قیمت عوام پر بھاری ٹیکسوں کی صورت میں وصول کرنے کی رسم کا بھی خاتمہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت اپنے دور اقتدار کے ابتدائی ڈھائی برس میں ملک پر پانچ ہزار ارب کے قرضوں کا بوجھ لاد چکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے، ہمارے کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمرایوب
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ..
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی ..
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام