وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 3روپے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، اطلاق یکم جنوری 2016سے ہوگا

جمعرات 4 فروری 2016 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 3روپے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری 2016سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے دورے کراچی کے دوران صنعتی سیکٹر کو ریلیف فراہم کر نے اور بر آمدات میں اضافے کیلئے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے فی یونٹ کمی کے اعلان کیا تھاجس کا وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ روز نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 3روپے کمی کا اطلاق یکم جنوری 2016سے کیا جائے گا۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے نوٹی فکیشن کا سرکلر ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں